بنگلہ دیشی فاسٹ بولر سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوان کرکٹر مستفیض الرحمان کے سر گیند لگ گئی جس کے باعث خون بہنے لگا۔بنگلہ دیشی کرکٹر کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میتھیو فورڈ کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران شارٹ کھیلا گیا تھا تاہم فیلڈر گیند روکنے میں ناکام رہے اور بال مستفیض کے سر پر جالگی، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ تیز گیند باز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے جاری سیزن میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 9 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں