جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کر دیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کر دیا

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ فالو آن کے بعد پاکستان کی ٹیم 478 رنز اسکور کرتے ہوئے 58 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھا روز چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، 235 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں