پی ایس ایل9؛ برطانوی ہائی کمشنر کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے بتادیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں میں برطانوی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا!۔انہوں نے لکھا کہ بطور ہائی کمشنر کی حیثیت سے میں ممکنہ طور پر سپورٹ کیلئے کسی ایک ٹیم کا انتخاب نہیں کرسکتی کیونکہ ہمارے تمام پلئیر مختلف ٹیموں میں شریک ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں نامور فنکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لیزر شو بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا۔
Load/Hide Comments