طلاق کے بعد ایشا دیول سیاست میں آرہی ہیں؟ ہیما مالنی نے بتادیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی ایشا دیول بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ہیما مالنی، جو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا سے لوک سبھا کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن ہیں، اُنہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر دھرمیندر نے میرے سیاسی کیریئر میں ہمیشہ میری سپورٹ کی ہے جبکہ میری فیملی بھی بہت ساتھ دیتی ہے۔ہیما مالنی نے کہا کہ میں اپنے شوہر دھرمیندر اور فیملی کی وجہ سے ہی سیاستدان بننے میں کامیاب ہوئی ہوں، میری غیرموجودگی میں شوہر ہی گھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اسی لیے میں باآسانی سیاسی کام کے لیے متھرا چلی جاتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں