عامر خان کی فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ 19 سال کی عمر میں چل بسیں

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ‘دنگل’ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل 19 سالہ اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے اُنہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد اُن کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا۔سوہانی بھٹناگر کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اداکارہ کا علاج جاری تھا لیکن اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور 17 فروری کی صبح وہ چل بسیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں