شعیب ملک اور ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

ملتان: پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 کے آغاز سے قبل قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس جوڑی کو ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔اس موقع پر شعیب ملک اور ثنا جاوید نے کسی سے گفتگو نہیں کی تاہم ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے اس جوڑی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں