کرسمس مشاعرہ کاانعقاد،ہیوسٹن کے کےممتازشعراءکی شرکت
کرسمس مشاعرہ کاانعقاد،ہیوسٹن کے کےممتازشعراءکی شرکت
ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس مشاعرے کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پاکستان، لاہور سے تعلق رکھنے والے اردو دنیا کے ممتاز شاعر اور پادری جناب افضال فردوس نے پی اے جی ایچ کے تعاون سے اس مشاعرے کا انعقاد کیا۔ جس میں ہیوسٹن کے ممتاز شعرانے شرکت کی۔ مشاعرے کی کامیاب نظامت معروف شاعرہ اور ٹی وی اینکر فرح اقبال نے کی جس نے مشاعرے کو چار چاند لگا دئیے۔ اس مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر آصف قدیر نے کی۔ اور مہمان خصوصی پی اے جی ایچ کے صدر سراج نارسی تھے۔ ہیوسٹن میں مقیم شاعری کے دلدادہ سامعین کی بڑی تعداد نے مشاعرے سنا اور اپنے پسندیدہ اشعار پردل کھول کر داد دی۔پی اے جی ایچ کے نو منتخب صدر سراج نارسی نے اپنے ابتدائی کلمات میں اس مشاعرے کے منعقدکئے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے افضال فردوس کی اس روایت کو برقرار رکھنے میں ان کی مدد کی اور صدر بننے کے بعد ان کا پہلا پروگرام یہ مشاعرہ ہے۔افضال فردوس نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر اس مشاعرے کے انعقاد میں مدد کرنے پر فرح اقبال کی کوششوں کو سراہا اور بہترین نظامت کی تعریف کی۔ پی اے جی ایچ کی جانب سے ڈنر باکس دئیے گئے جس کیلئے فہیم اخوند اور دیگر انتظامی امور کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ظفر اقبال اور شہلا معروف کے علاوہ محمود احمد نے تعاون کیا شعرا میں احمد شاہ غزالی، خالد رضوی، افضل خان، جمیل درانی، باسط جلیلی،عقیل اشرف، فرح اقبال، غضنفر ہاشمی،مجید اختر، افضال فردوس اور ڈاکٹر آصف قدیر نے اپنا کلام سنایا۔