برفانی طوفان کی یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں تباہی ،معمولات زندگی شدید متاثر
برفانی طوفان کی یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں تباہی ،معمولات زندگی شدید متاثر
گروزنی :یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان نے ہر شے کو برف سے ڈھک دیا، طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ بوسنیا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے، دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کروشیا میں اڑتالیس افراد برف کے نیچے دب گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تمام افراد کو ہنگامی طور پر بچا لیا گیا۔سلووینیا اور مغربی سربیا میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ جاپان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، عمارتوں سمیت ہرشے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ادھر یونان میں بھی شدید بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سیاحتی مقام آرا خووا میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو کر رہ گیا۔ انتظامیہ سڑک سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے