بنگلہ دیش انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ، جیک سلیوان کا محمد یونس کو فون

بنگلہ دیش انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ، جیک سلیوان کا محمد یونس کو فون

بنگلہ دیش انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ، جیک سلیوان کا محمد یونس کو فون

واشنگٹن :وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بنگلہ دیش حکومت کے سربراہ محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے مذہب سے قطع نظر تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے بھی بات چیت کے دوران امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلوان سے شورش زدہ جنوبی ایشائی ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ دونوں رہنماں نے تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے عزم کا اظہار کیا، چاہے ان کا مذہب کچھ بھی ہو۔وائٹ ہائوس ترجمان کے مطابق امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے یونس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کو ایک مشکل دور میں قیادت فراہم کی۔امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا امریکہ بنگلہ دیش کی خوشحال، مستحکم، اور جمہوری مستقبل کی حمایت کرتا ہے، اور بنگلہ دیش کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں مستقل حمایت کی پیشکش کرتا ہے۔یہ کال بائیڈن انتظامیہ کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار منتقل کرنے سے ایک ماہ سے بھی کم وقت پہلے ہوئی ہے، جو اگلے سال 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ یہ کال بنگلہ دیش کی ہندو اقلیت اور ان کے عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کے پس منظر میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں