شعیب اختر کے پاس کتنی دولت ہے ؟ جان کر آپ حیرت زدہ ہو جائینگے
شعیب اختر کے پاس کتنی دولت ہے ؟ جان کر آپ حیرت زدہ ہو جائینگے
راولپنڈی:کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز بنائے جو ان سے منسوب ہیں اور مستقبل قریب میں وہ ٹوٹتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر کا کیریئر شان دار رہا ہے لیکن وہ اکثر انجریز کے شکار رہے مگر خطرناک بولنگ میں ریٹائرمنٹ کے وقت بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔
شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری شروع کی اور اپنے زندگی پر کتاب بھی لکھی، اس کے علاوہ اپنا کاروبار بھی شروع کیا مگر وہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے مداحوں میں مقبول رہتے ہیں۔
اپنی تیز بولنگ کی طرح کاٹ دار تجزیوں کی وجہ سے وہ میڈیا میں بھی مقبول ہیں۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر میں پاکستان کے پہلے اربوں ڈالر کے مالک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 2011 میں کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد رئیل اسٹیٹ اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے دولت کمائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک چینل کے پوڈ کاسٹ میں شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے امیر ترین شخص بننا چاہتے ہیں اور میں اس حوالے سے مذاق نہیں کر رہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔
شعیب اختر اس وقت تبصرہ نگاری کے علاوہ ٹی وی پروگراموں میں میزبان کی حیثیت سے خود کو پاکستان کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل کر رکھا ہے اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں پاکستان کا ڈالرز میں ارب پتی بننے والا پہلا شہری بنوں گا۔
میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ویب سائٹ دعویٰ کیا کہ شعیب اختر کی دولت تقریباً 15 ملین ڈالر ہے، جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیل کر کمایا ہے۔
کرکٹ کے میدان کے علاوہ راولپنڈی ایکسپریس مختلف برانڈز اور ٹی وی شوز سے بھی منسلک رہے ہیں اور ہوشیار کاروباری کی طرح مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے اور اس کے علاوہ چند ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔