قومی اسمبلی کے اسپیکر نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو کل دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اسپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments