سینڈرا بُلک ایک فلم سے 70 ملین ڈالرز کمانے والی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی

سینڈرا بُلک ایک فلم سے 70 ملین ڈالرز کمانے والی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی

فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضوں کی برابری کا مسئلہ عالمی سطح پر کئی برسوں سے زیرِ بحث ہے۔ بہت سے اداکارائیں اس بات پر تنقید کرتی ہیں کہ مرد اداکاروں کو خواتین کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے، چاہے دونوں مرکزی کردار ہی کیوں نہ ادا کر رہے ہوں۔ تاہم ایک اداکارہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے ہیرو سے دگنا معاوضہ حاصل کر کے سب کو حیران کردیا ہے اور یہی نہیں یہ اداکارہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی بن گئی ہے۔ یہ اعزاز ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بُلک نے اپنے نام کیا جنہوں نے 2013 کی بلاک بسٹر فلم ’گریویٹی‘ سے مجموعی طور پر 70 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹس کے مطابق سینڈرا بُلک کو اس سائنس فکشن تھرلر کے لیے 20 ملین ڈالرز کا پیشگی معاوضہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے منافع میں 15 فیصد حصہ لینے کا معاہدہ بھی کیا تھا، جس سے انہیں اضافی 50 ملین ڈالر حاصل ہوئے اور اس طرح وہ ایک فلم کے 70 ملین ڈالرز معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں