جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو مسلسل غیر حاضری پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو مسلسل غیر حاضری پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی نے وارنٹ گرفتاری تحریری طور پر جاری کردیے ہیں اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دوران سماعت جاری کیا تھا تاہم آج تحریری طور پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔جن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں 6 ملزمان بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، شہیر سکندر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں