گورنرٹیکساس کاکرسمس استقبالیہ،پاکستانی قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری کی شرکت
گورنرٹیکساس کاکرسمس استقبالیہ،پاکستانی قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری کی شرکت
ہیوسٹن(بیورورپورٹ)قونصل جنرل آف پاکستان محمد آفتاب چوہدری، مسز شیر بانو، محمد سعید شیخ، مسز فریدہ شیخ کے ہمراہ آسٹن میں گورنر مینشن میں گورنر گریگ ایبٹ اور خاتون اول سیسلیا ایبٹ کی جانب سے منعقدہ ’’کرسمس استقبالیہ‘‘ میں شرکت کی۔ یہ تقریب گورنر کے ساتھ دوبارہ بات چیت کرنے اور پاکستان اور ریاست ٹیکساس کے درمیان مشترکہ مفادات کی اہمیت پر قونصل جنرل آفتاب چوہدری کی قیادت میں بات چیت جاری رکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں یہ دورہ کئی کارپوریٹ لیڈروں سے ملنے اور تاریخی گورنر مینشن کا دورہ کرنے اور تاریخ کے بارے میں جاننے کے لیے بھی بے حد خوشی فراہم کرتا ہے۔ قونصل جنرل چوہدری اور سعید شیخ نے گرمجوشی سے مہمان نوازی پر گورنر اور مسز ایبٹ کا شکریہ ادا کیا اور سید جاوید انور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔