متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر انتظام یومِ شہداء کی پروقار تقریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر انتظام یومِ شہداء کی پروقار تقریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر انتظام یومِ شہداء کی پروقار تقریب

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ کیسی اسلامی جمہوریہ ہے جہاں مہاجروں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ و قرآن خوانی کی بھی اجازت نہیں۔ یادگارِ شہداء اور شہداء قبرستان جانے والے کارکنان کو جبر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہیوسٹن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر انتظام یومِ شہداء کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ ہم مہاجر شہداء کے مقدس لہو کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور مہاجر قوم کے کارکنان و عوام جو تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود کراچی، حیدرآباد اور سندھ بھر میں یادگارِ شہداء پہنچے، انہیں وہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ عاطف شمیم نے یادگارِ شہداء اور شہداء قبرستان جانے والے کارکنان کو جبر گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ ہیوسٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہال کی دیواروں کو قائد تحریک الطاف حسین شہداء حق کی تصاویر اور تحریکی بینرز سے آراستہ کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن، ہیوسٹن میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے اس سادہ مگر پروقار تقریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تحریک کے ساتھ تجدیدِ عہد وفا کیا گیا کہ شہداء کے مقدس لہو کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض سید فیصل سعید نے سر انجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فیضان صدیقی نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض سید فیصل سعید نے سرانجام دیے۔تقریب میں ہال کی دیواروں کو قائد تحریک الطاف حسین اور شہداء حق کی تصاویر اور تحریکی بینرز سے سجایا گیا تھا، جو تحریک کے کارکنان کی قربانیوں کی یادگار کے طور پر نمایاں کیئے گئے تھے ۔ اس موقع پر چیپٹر کمیٹی کے رکن محمد برہان نے تقریب کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور ایم کیو ایم کی جدوجہد کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ انچارج انجینئر سید عاصم رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کے پہلے دن سے تحریک کی آواز کو دبانے کے لئے بے شمار مظالم ڈھائے گئے، لیکن اس کے باوجود ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تحریک کو ابتک زندہ رکھا ہوا ہے شعبہ خواتین کی نمائندہ عظمت جبیں باجی نے بھی تحریک میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کی بیٹیوں نے ہمیشہ اپنے بھائیوں کے ساتھ تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور کئی خواتین نے اپنے گھروں سے نکل کر شہداء کے جنازے تک پہنچ کر اپنے فرائض ادا کیے۔ اس موقع پر ہیوسٹن کے معروف سماجی رہنما اور اردو تحریک کے سرگرم کارکن غلام محی الدین چشتی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے شہداء اور اردو زبان کی خدمت کرنے والے کارکنوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا، جنہیں انہوں نے اپنے مشاہدات کی بنیاد پر یاد کیا۔چیپٹر انچارج فواد احمد نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ایم کیو ایم کے کارکنان ہمیشہ اپنے شہید ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن انجینئر سید عاطف شمیم کا خطاب انتہائی جذباتی تھا جسمیں انہوں نے اپنے ذاتی مشاہدات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مظالم کے بذات ضود ایک بڑے گواہ ہیں، جب بقول ان کے، مہاجر قوم پر “ظالم یزیدی فوج اور اس کے آلہ کاروں” نے بے پناہ مظالم ڈھائے۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اور بھتیجے سمیت ہزاروں مہاجر نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کا ذکر بھی کیا۔انہہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان جہاں بھی موجود ہیں، قائد تحریک کے فکر و فلسفہ پر ڈٹے رہیں گے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر انجینئر سید عاطف شمیم نے شرکاء کو وفا فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں کا تعارف کرواتے ہوئے اپیل کی کہ زکوة، صدقات اور فطرات کے ذریعے شہداء کے خاندانوں اور متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ تقریب کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا، جس میں شہداء کے درجات کی بلندی، پاکستان میں امن و خوشحالی، اور مظلوموں کے حق میں دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سید عاطف شمیم نے بانی و قائد الطاف حسین کی کتاب “فلسطین اور اسرائیل تنازعہ” مسٹر ایم جے خان (سابق صدر آئی ایس جی ایچ اینڈ پی اے جی ایچ) کو پیش کرتے ہوئے شرکاء سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں