پی اے جی ایچ کے نومنتخب ’’دل دل پاکستان‘‘ پینل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پی اے جی ایچ کے نومنتخب ’’دل دل پاکستان‘‘ پینل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پی اے جی ایچ کے نومنتخب ’’دل دل پاکستان‘‘ پینل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی-امریکنز کی سب سے پرانی تنظیم پی اے جی ایچ کے حالیہ انتخابات میں دل دل پاکستان پینل کے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کی حلف برداری کے لئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام پاکستان سینٹرکے جناح ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آفتاب چوہدری تھے۔تقریب کمیونٹی کے اتحاد اور ترقی کے عزم کا بھرپور عکاس تھی۔ تقریب میں مدعو جج سونیا ریش نے نئے منتخب ہونئے والے عہدیداران صدر سراج نارسی ، جنرل سیکریٹری عامر زیدی اور ڈائریکٹرز خرم زئی اور ظفر اقبال سے انکے عہدے کا حلف لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی، قونصل جنرل آف پاکستان برائے ہیوسٹن، آفتاب چوہدری نے اپنے کلیدی خطاب میں کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا،یہ تقریب ہماری مشترکہ کامیابیوں اور ایک مضبوط اور پائیدار مستقبل کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہے۔جج سونیا ریش، جو اپنے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی پاکستانی-امریکی خاتون ہیں، نے اپنے خطاب میں اس لمحے کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا اور انصاف کے نظام میں ایمانداری، دیانت داری اور برابری کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔تقریب کے دیگر اہم مقررین میں الیکشن کمشنر الیاس کھوکھر شامل تھے، جنہوں نے کمیونٹی کے جمہوری عمل میں کردار کو تقویت دینے پر زور دیا۔ پاکستانی ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر سلمان رزاقی نے اپنی تنظیم کی خدمات اور کمیونٹی کو درپیش مواقع پر روشنی ڈالی اور نئی قیادت کو مبارکباد دی۔ سابق صدر غلام بمبے والا نے تنظیم کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نوجوان نسل کو آگے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔منتخب صدر سراج نرسی نے اپنی ٹیم “دل دل پاکستان” کے ہر فرد خصوصا امتیاز احسن کو مبارکباد دی اور والنٹیرز کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ آئندہ قیادت کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد، خدمت اور ترقی کے اصولوں پر کاربند رہنے کا وعدہ کیا۔یہ تقریب نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کی بھرپور عکاس تھی بلکہ اس بات کا مظہر بھی تھی کہ یہ کمیونٹی اپنے ثقافتی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں