پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی

پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شکست کھانے والی ٹیم بن گئی۔ایک جائزے کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ناکامی سے دوچار ہوئی، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کرکٹ ٹیم رہی جس نے 15 میچ میں شکست کا سامنا کیا جبکہ عمان کی ٹیم 13، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نمیبیا اور نیپال کی ٹیمیں 12 ،12 مرتبہ شکست سے دوچار ہوئیں۔اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے محض 9 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتح نصیب ہوئی،17 میچز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس میں امریکہ کے خلاف عالمی کپ میں ٹائی ہو جانے والا میچ بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں