ہیوسٹین : ’’تھینکس گیونگ ڈے‘‘کی75 ویں سالانہ پریڈ میںہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی شرکت
ہیوسٹین : ’’تھینکس گیونگ ڈے‘‘کی75 ویں سالانہ پریڈ میںہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی شرکت
ہیوسٹن(بیورورپورٹ)امریکہ کے دیگر شہروں کی طرح ہیوسٹن میں بھی سب سے بڑے امریکی تہوار Thanks giving day کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ھیوسٹن میں Thanks giving Day کا آغاز ڈائون ٹائون میں منعقدہ 75 ویں سالانہ پریڈ سے ہوا۔ڈائون ٹائون میں لوگوں کا سیلاب امڈ آیا ڈھائی لاکھ سے زائد افراد پریڈ دیکھنے کیلئے جمع تھے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کا ثقافتی بیڑا پریڈ میں شامل تھا جس کی قیادت ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے کی۔ڈائون ٹائون میں 75 ویں سالانہ پریڈ کے موقع پر پاکستان سمیت لاتعداد ملکوں کی نمائندگی کرنے والے دستوں نے شرکت کی اور اپنی ثقافت کا بھی پرچار کیا۔پریڈ میں رکن کانگریس ایل گرین اور متعدد سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت لائنز کلب ہیوسٹن اور پاکستان اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پریڈ میں موجود ثقافتی بیڑوں کو قد آور غباروں اور دیگر آرائش اور زیبائش کی اشیاء سے سجایا گیا تھا جبکہ پریڈ میں مختلف ممالک اور جامعات کے بینڈز بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ پریڈ میں ہر سال پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے کا اہم حصہ ہے۔پریڈ میں پاکستان کے بیڑے کی قیادت کرنے والے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کی سب سے بڑی پریڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کا مقصد پاکستان کے نام اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔