امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل، اور دیگر ممالک کے ساتھ اضافی کوششیں کرے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جنگ کے خاتمہ اور حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے سے جنگ بندی کا حصول ممکن ہوجائے گا۔
گذشتہ روز جو بائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو “اچھی خبر” قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 13 ماہ سے زائد عرصے سے جاری لڑائی میں وقفہ غزہ میں بھی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ترغیب ثابت ہو گا۔
قبل ازیں اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں