مظاہرین تشدد سے گریز کریں اور پرامن احتجاج کریں:امریکہ

پی ٹی آئی مظاہرین تشدد سے گریز اور پرامن احتجاج کریں،امریکہ

مظاہرین تشدد سے گریز کریں اور پرامن احتجاج کریں:امریکہ

واشنگٹن:امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مظاہرین پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام کیا جانا چاہیے اور امن و امان برقرار رہنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرہ کرنے والے تشدد سے گریز کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران امن و امان بحال رہنا چاہیے۔ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کا حامی ہے۔ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ بنیادی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں