موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے امیر ملکوں کی1.3ٹریلین ڈالر فنڈ دینے کی یقین دہانی ،معاہدے پر اتفاق
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے امیر ملکوں کی1.3ٹریلین ڈالر فنڈ دینے کی یقین دہانی ،معاہدے پر اتفاق
باکو:کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالیاتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالیاتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا، امیر ملکوں نے 1.3 ٹریلین ڈالر فنڈ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔
امیر ممالک نے کوپ 29 کانفرنس وعدہ کیا کہ ترقی پذیر ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی سے تباہی روکنے کے لیے 2035 تک ریکارڈ 300 ارب ڈالر دیں گے، یہ فنڈ گرانٹ اور پراجیکٹس کے لیے دیے جائیں گے، نجی سطح پر سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کے سربراہ سائمن اسٹیل نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیا، تاہم سماجی تنظیمیں اس معاہدے کو دھوکا سمجھ رہی ہیں۔
Load/Hide Comments