مسجد نبوی، رہنمائی اور نشاندہی کے لیے رنگوں کا استعمال

مسجد نبوی، رہنمائی اور نشاندہی کے لیے رنگوں کا استعمال

مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف رنگوں سے مزین کردیا گیا تاکہ یہاں آنے اور جانے کے راستوں کی نشاندہی رہے۔عرب میڈیا کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں ادارے نے مسجد نبوی سے باہر نکلنے اور داخل ہونے والوں کے لیے راستوں کو الگ الگ رنگوں سے نشان زد کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی آنے والے نمازیوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ مسجد سے باہر نکلنے کے راستوں کو خاص رنگ سے رنگا گیا۔ان مخصوص رنگوں کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والوں نمازیوں کو قیام گاہ جانے کے لیے مسجد کے درست دروازے سے باہر نکلنے میں آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں