غزہ،اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے، مزید 120 فلسطینی شہید

غزہ،اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے، مزید 120 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پٹی پر تازہ حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ’ صہیونی فوج نے سفاکانہ کارروائی میں شمالی حصے میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طبی عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے، حملے میں طبی آلات کو بھی نقصان پہنچا ’۔محکمہ صحت کے مطابق غزہ کے مضافاتی علاقے زیتون میں رات گئے اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، اس حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر افراد وسطی اور جنوبی غزہ پر کیے گئے حملوں میں شہید ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد سے ہی غزہ کے شمالی علاقے اسرائیلی دراندازی اور بمباری سے شید متاثر ہیں، اس علاقے میں فلسطینی محصورین کی بڑی تعداد آباد ہے۔حماس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی ایک خاتون قیدی بھی ہلاک ہوگئی ہے۔ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی وجہ سے ہلاک ہونے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ موجود دیگر خواتین قیدیوں کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں