بائیڈن اور فرانسیسی صدر کے درمیان رابطہ، روس کے خلاف مل کر چلنے پر اتفاق
بائیڈن اور فرانسیسی صدر کے درمیان رابطہ، روس کے خلاف مل کر چلنے پر اتفاق
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی اور فرانسیسی صدر کے درمیان یوکرین میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین میں روس کے خلاف مل کر چلنے پراتفاق ہوا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بھی اظہار خیال کیا گیا، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر بھی غور کیا گیا۔
ٹرمپ کا اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری
نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈاکٹر نیشیوات لوگوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر نیشیوات نے کورونا کی وبا کے دوران مریضوں کا علاج کیا اور سمندری طوفان کے متاثرین کا بھی خیال رکھا، خاتون ڈاکٹر نے مراکش، ہیٹی اور پولینڈ میں بھی ڈیزاسٹر ریلیف تنظیم کے لیے کام کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکی ٹی وی چینل پر مختلف بیماریوں، شراب اور منشیات کے استعمال کے اثرات اور قدرتی آفات کے مسائل پر بات کرتی ہیں۔
اس سے قبل رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کیا تھا۔