ہیوسٹن:روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ پاکستان کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب

ہیوسٹن:روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ پاکستان کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب

ہیوسٹن:روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ پاکستان کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی) روپانی فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین نصرالدین روپانی کی زیر سرپرستی الشفاء ٹرسٹ پاکستان کےلئے ایک کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب کااہتمام اتوار 17 نومبر 2024 کو میریٹ شوگر لینڈ میں ہوا۔تقریب میں پاکستان کے گلگت بلتستان میں بین الاقوامی معیار کے آنکھوں کے ہسپتال کی تعمیر کی حمایت کی گئی۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں آنکھوں کی جامع دیکھ بھال فراہم کی جائے گی ،بنیادی، احتیاطی اور طرز عمل سے متعلق صحت کی خدمات میں توسیع کی جائے گی۔ تقریب میںممتاز کمیونٹی رہنماؤں، عطیہ دہندگان اور رضاکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے الشفاء ٹرسٹ اور روپانی فاؤنڈیشن دونوں کے چیئرمینوں کی بصیرت انگیز قیادت کے لئے فراخدلی سے تعاون اور تعریفیں کی گئیں۔ تقریب میںاستاد رفاقت علی خان جو اپنی صوفی اور قوالی موسیقی کے لیے مشہور ہیں، کی ایک سحر انگیز پرفارمنس پیش کی گئی۔اس موقع پر دونوں تنظیموں کےچیئرمینوں نے اس طرح کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حامیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کی کامیابی پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے نصرالدین روپانی چیئرمین روپانی فاؤنڈیشن سے اس نمبرپر 713-206-9090رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں