ہیوسٹن ،پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون علی شیخانی کاانتخابی والنٹیئر ز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد
ہیوسٹن :پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون علی شیخانی کاانتخابی والنٹیئر ز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد
ہیوسٹن( نمائندہ خصوصی)ہیوسٹن میں کانسٹیبل کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے انتخابی والنٹئیرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں انتخابی والنٹئیرز اور کمیونٹی کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاونٹی میں پریسینٹ 3 کے کانسٹیبل کا الیکشن جیتنے والے ممتاز بزنس ٹائیکون علی شیخانی کااردو ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی تاریخی فتح دو سال کی انتھک محنت اور کمیونٹی کی غیر معمولی سپورٹ کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے مقامی سیاسی حلقوں میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔بطور ریپبلیکن امیدوار ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقے میں انتخابات جیتنے والے پاکستانی نژاد امریکی امیدوار علی شیخانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی فتح نہ صرف پاکستانی امریکی کمیونٹی کیلے باعث افتخار ہے بلکہ ان کی فتح سے امریکی سیاسی حلقوں میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ھیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاونٹی میں پریسینٹ 3 کے کانسٹیبل کا الیکشن جیتنے والے ممتاز بزنس مین علی شیخانی کا یہ بھی کہنا تھا ان کی تاریخی فتح دو سال کی انتھک محنت اور کمیونٹی کی غیر معمولی سپورٹ کا نتیجہ ہے۔