پاکستان میں امریکی مداخلت : دفتر خارجہ سے منسوب بیان مسترد

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مقامی انگریزی اخبار میں اپنے ترجمان سے منسوب پاکستان میں امریکا کی مداخلت سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ اخبار کی انتظامیہ کے ساتھ ان کے ادارتی معیار اور صحافتی اخلاقیات پربات چیت کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ میڈیا دفتر خارجہ سے منسوب خبر شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سےتصدیق کرلیا کرے۔یاد رہے کہ آج ایک انگریزی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت پاکستان، امریکی قانون سازوں کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور اس نے خط کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں