ریپبلکن امیدوار علی شیخانی کی کامیابی کے بعددونوں پاکستانی نژاد حریف امیدواروں کی جانب سے شاندار جذبے کا اظہار

ریپبلکن امیدوار علی شیخانی کی کامیابی کے بعددونوں پاکستانی نژاد حریف امیدواروں کی جانب سے شاندار جذبے کا اظہار
ہیوسٹن:انتخابات کے نتائج کے بعد 2پاکستانی نژاد حریف امیدواروں کی جانب سے شاندار جذبے کا اظہارکیاگیا۔فورٹ بینڈ کاونٹی کی پریسینٹ 3 کے کانسٹیبل کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخابات میں فاتح امیدوار علی شیخانی اور نبیل شائق کے درمیان ملاقات شہر کے معروف Sheesha لاونج اینڈ گرل پر ہوئی پریسینٹ 3 کے کانسٹیبل کے عہدے کیلئےہونے والے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار علی شیخانی نے ڈیموکریٹک امیدوار اور حاضر سروس کانسٹیبل نبیل شائق کو ساڑھے 3ہزار ووٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہےروائتی طور پر پریسینٹ 3 کا انتخابی حلقہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اثر رہاہے لیکن علی شیخانی نے انتخابی اپ سیٹ کرکے ڈیموکریٹک حلقے کو ریپبلکن حلقے میں تبدیل کردیاہےانتخابی نتائج کے اعلان کے دوسرے دن دونوں حریف امیدواروں کے درمیان خیر سگالی ملاقات کا اہتمام Sheesha لاونج اینڈ گرل کے اونرز فیضان ارشد،عثمان چھاپرا اور اویس ویرانی نے کیا تھادونوں حریف انتخابی امیدواروں کے درمیان ملاقات نے ایک شاندار روایت کو جنم دیاہےدونوں امیدواروں نے بڑے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیاملاقات میں شگر لینڈ سٹی کونسل کے رکن نوشاد کرم علی اور امیدواروں کے مشترکہ دوست بھی موجود تھے۔