2 ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑی اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرنے لگے

آسٹریلیا کیلئے 2 بار ورلڈکپ جیتنے والے فاسٹ بولر ناتھن بریکن مقامی فرم میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرنے لگے۔سال 2003 اور 2008 میں ون ڈے ورلڈکپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے رُکن ناتھن بریکن مبینہ طور پر کرکٹ سے دور ہوکر اب مقامی فرم میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری کررہے ہیں۔سال 2008 میں ناتھن بریکن ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون بالر بھی بننے جبکہ 2011 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنچر بنگلور نے انہیں ڈرافٹ میں 1.3 کروڑ روپے میں پِک کیا تاہم کرکٹر نے لیگ کھیلنے سے انکار کرکے دنیا کو حیران کردیا۔سال 2023 میں آسٹریلوی کرکٹر نے مختصر طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور انٹرنس الیکٹوریٹ کیلئے لبرل امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا تاہم کامیابی نہ سمیٹ سکے۔گھٹنے کی انجری کے باعث ناتھن بریکن کرکٹ کے کھیل سے ریٹائر ہونے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے آسٹریلیا کیلئے 5 ٹیسٹ اور 116 ون ڈے اور 19 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور تینوں فارمیٹ کُل 205 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں