سدھارتھ اور ورون ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ کا انتخاب نہیں چاہتے تھے: کرن جوہر
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہےکہ مشہور فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں ورون اور سدھارتھ عالیہ کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور پروگرام کافی ود کرن سیزن 8میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے فلم میں عالیہ کی کاسٹنگ پر ان کے ابتدائی ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا۔دوران گفتگو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون مرکزی کردار کے لیے عالیہ بھٹ کو منتخب کیے جانے کے بارے میں خوفزدہ تھے جس کیلئے اداکاروں نے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے میسج کیا کہ عالیہ اس کردار کے لیے بہت کم عمر لگ رہی ہیں۔کرن جوہر نے کہا کہ ورون مجھے دوسری لڑکیوں کی تصاویر بھیج کر عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر ورون نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے عالیہ کو نہیں جانتا تھا۔اسی پر بات کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ کی تعریف کی اور کہا کہ آخر کار عالیہ نے اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔