’’پھر آئی حسین دلربا‘‘میں اپنے کردار پر زیادہ اعتماد تھا، تاپسی پنوں
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کو نئی فلم ’پھر آئی حسین دلربا‘ میں ان کے کردار رانی کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے۔اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس کردار کے دوسرے حصے کے لیے پہلی فلم سے زیادہ پراعتماد تھیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے حصے میں انہیں ایک مختلف اور چیلنجنگ کردار دیا گیا تھا جس کے بارے میں وہ مطمئن نہیں تھیں۔تاپسی پنوں کے مطابق دوسرے حصے میں انہوں نے ناظرین کے فیڈبیک اور اپنے تجربات سے سیکھ کر کردار میں زیادہ خود اعتمادی سے کام کیا ہے۔مداح تاپسی پنوں کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کے نئے پروجیکٹ کا اعلان متوقع ہے۔
Load/Hide Comments