صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس میں گولڈ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیت ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔قومی ہیرو ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام باد میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے کسی بھی انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ارشد ندیم کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ آرمی چیف کی جانب سے بھی جی ایچ کیو میں قومی ہیرو کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے بھی ارشد ندیم کے انعامات کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں