بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل کے ذریعے کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ’ میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں،کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا‘۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی نہیں ہوں کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرےلیے سب سے بڑی بات ہے‘۔بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے، میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ بھارت کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی، اس منزل میں کوچز، فیملی، ٹیم اور بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں‘۔