منیشا کوئرالہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم فلمیں کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ کے بعد کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں ہیرو خود فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس ہیروئین کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم کام کیا ہے۔نیپال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ دوبارہ کام نہ کرنے کا سبب شاہ رخ خان کی چوائس ہے۔شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ نے 1998 میں فلم ’دل سے‘ میں مل کر کام کیا اور حال ہی میں فلم کی ریلیز کی 26 ویں سالگرہ منائی گئی۔منیشا کوئرالہ نے کہا کہ انڈسٹری میں ہیرو فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’گڈو‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔اداکارہ نے منی رتنم کی فلموں “دل سے”، 1995 کی تامل فلم ’بمبئی‘، سنجے لیلا بھنسالی کی ’خاموشی‘ اور ’ہیرا منڈی‘ کو اپنی پسندیدہ فلمیں قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ان فلموں میں اپنی بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں