پرابھاس اور دیپیکا کی بلاک بسٹر فلم ’’کالکی‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار
ممبئی: باہو بلی سُپر اسٹار پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ‘کالکی 2898 AD’ کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔فلمسازوں نے پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کے اُن مداحوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے جو سینما گھروں میں فلم ‘کالکی 2898 AD’ نہیں دیکھ سکے تھے۔اب یہ مداح گھر بیٹھ کر بھی 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ‘کالکی 2898 AD’ دیکھ سکیں گے یعنی اب یہ سُپر ہٹ فلم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز ہورہی ہے۔پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی ایکشن تھرلر فلم ‘کالکی 2898 AD’ کا ہندی ورژن 22 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔دوسری جانب فلم کے تامل، تیلگو اور کنڑ ورژن 22 اگست کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوں گے۔
Load/Hide Comments