انگلینڈ: مسجد کو اڑانےسے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو سزا

برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی کے واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی تیزی سے عدالتی کارروائی اور سزائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی عدالت نے پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو 15 مہینے قید کی سزا سنادی گئی۔خاتون جولی سیوینی کا کہنا تھا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کردی تھی، مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا۔ تسلیم کرتی ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردوں گی۔برطانوی عدالتوں میں 26 برس کے کونر وائیٹلی اور 49 سال کے ٹریور لائیڈ کو بھی نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 3-3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔60 سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں 2 سال 8 ماہ قید کی سزائی گئی۔34 سال کے ڈومینک کپالڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تمام افراد کو 3 اگست کو برطانیہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں