فوٹو ایڈیٹر کا استعمال کرکے روہت شرما نے اپنی توند کم کرلی
بھارتی کپتان روہت شرما ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے انسٹاگرام پر بھارت اور سری لنکا کے ون ڈے میچ سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کی تصویر شیئر کی، جیسے ایڈیٹ کرکے پوسٹ کیا گیا تھا۔تصویر کا پتہ ایک بھارتی ہی صارف نے ہی لگایا اور کہا کہ ایڈیڈ شدہ تصویر سے روہت شرما کی توند غائب ہے جبکہ بھارتی بورڈ کی جانب سے شیئر ہوئی تصویر میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔روہت شرما کی جانب سے ایڈیٹ کردہ پوسٹ کی تصویر میں توند اور بازو کو پتلا کرکے دکھایا گیا ہے۔بھارتی کپتان نے بعدازاں پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی کپتان کومداحوں کی جانب سے وزن میں زیادتی اور فٹنس میں خرابی کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Load/Hide Comments