سیف کے پٹودی محل میں کتنے سال پرانے کمرے موجود؟ نینی للیتا نے محل کی تفصیلات بتادیں

بالی وڈ کپل سیف علی خان اور کرینہ کپور کی نینی للیتا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پٹودی محل میں 200 سے 300 پرانے کمرے اور بیڈ ہیں جسے سیف نے اپنی توجہ سے اب تک برقرار رکھا ہوا ہے۔ابراہیم کوٹھی جسے پٹودی محل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہریانہ کے گروگرام ضلع میں واقع ہے، فی الحال یہ محل سیف علی خان کی ملکیت ہے جو انہیں مرحوم والد اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان سے وراثت میں ملی ہے، سیف اور ان کی فیملی اکثر پٹودی پیلس میں چھٹیاں منا نے آتی ہے۔حال ہی میں بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سیف کے بچوں کی نینی للیتا ڈی سلوا نے ان کی رہائش گاہ کے بارے میں بتایا۔ایک سوال کے جواب میں پٹودی محل سے متعلق للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی بڑا اور کشادہ پیلس ہے، اس محل میں رہتے ہوئے گھومنے ، پھرنے اور انجوائے کرنے کی بات ہی اور ہے۔للیتا ڈی سلوا نے بتایا کہ پٹودی پیلس میں 200 سے 300 پرانے نوابی اسٹائل کے کمرے ، نوابی اسٹائل کے بیڈ ابھی بھی ہیں جنہیں سیف علی خان ابھی بھی مینٹین رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ان چیزوں کو زندگی پر ایسے ہی برقرار رکھیں گے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پٹودی محل میں کئی حالیہ بالی وڈ فلمز اور شوز کی شوٹنگ کی گئی ہے۔ان فلمز اور شوز سیف کا اپنا 2021 میں نشر ہونے والا انڈین تھرلر شو ‘تانڈو ‘ بھی شامل ہے جب کہ رنبیر کپورکی گزشتہ سال کی بلاک بسٹر تھرلر فلم اینیمل بھی یہاں شوٹ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں