آریان نے گوری خان کی یادوں کو محفوظ کرنے کیلئے 37 کروڑ روپے لگا دئیے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے اپنی والدہ گوری خان کی وہ رہائش گاہ خرید لی ہے جہاں وہ شادی سے پہلے مقیم تھیں۔بالی وڈ اسٹارز اور ان کی اولادوں کے لیے بھارت کے پوش علاقوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنا عام سی بات ہے، اب میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی دیگر اسٹارز کِڈز کی طرح اس ٹرینڈ کو فالو کرلیا ہے۔آریان خان نے دہلی میں ایک چار منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل خریدی ہے، اُنہوں نے یہ جائیداد 37 کروڑ بھارتی روپوں کے عوض خریدی ہے۔آریان خان کی جانب سے خریدی گئی اس جائیداد کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی عمارت ہے جہاں گوری خان، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے شادی سے قبل مقیم تھیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس عمارت کے ابتدائی دو فلورز پہلے ہی شاہ رخ خان کی فیملی نے خرید لیے تھے، تاہم اب آریان خان نے باقی دو منزلیں بھی خرید لی ہیں۔آریان خان نے رواں سال کی شروعات میں یہ منزلیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اُنہوں نے مئی 2024 میں جائیداد کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2.64 کروڑ بھارتی روپے بھی ادا کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں