غزہ : اسرائیل کی خون ریز کارروائیوں میں مزید47فلسطینی شہید،103زخمی

غزہ :صیہونی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی جاری ہے،24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بمباری سے 47فلسطینی شہید، 103 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں زخمی اور بے گھرفلسطینیوں کے سکول پر فضائی حملے کیے گئے، حملوں میں بچوں سمیت30فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سےایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے، دوسری جانب قسام بریگیڈ نے مشن گن اور دستی بموں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے، حملوں میں مسلح ونگ کا متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔واضح رہے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خون ریز کارروائیوں میں مجموعی طور پر 39ہزار 258 فلسطینی شہید جبکہ 90ہزار 589افراد زخمی ہوچکے ہیں ، تاہم سینکڑوں کی تعداد میں معذوری کی حالت میں زندگی بسرکر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں