چیمپینز ٹرافی؛ تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کودوغلا، گھٹیا انسان قرار دیدیا

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو دوغلا اور گھٹیا انسان قرار دیدیا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی بورڈ اور سابق کرکٹرز کی ٹیم نہ بھیجنے پر دونوں ممالک کے مداح اور کرکٹرز سوشل سائٹس پر لڑنے لگے۔سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔سابق کرکٹر نے بھارتی بورڈ کا موقف بلکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔جس پر سابق کرکٹر و فاسٹ بولر تنویر احمد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہتے ہو بھارت کو پاکستان کھیلنے نہیں جانا چاہیے تو ہمارے پلیئرز کیساتھ ملتے کیوں ہو؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں