برے لوگوں کو زندگی سے نکالنے میں بالکل ڈرنا نہیں چاہئے، پرینیتی چوپڑا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ہمیں برے لوگوں کو زندگی سے باہر نکالنے میں بالکل ڈرنا نہیں چاہئے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کشتی میں سفر کے دوران گہری سوچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ غیر اہم لوگوں پر توجہ دینے کیلئے زندگی بہت تھوڑی ہے اور ہمیں اپنے ہم خیال لوگ تلاش کرنے چاہئیں۔انہوں نے لکھا کہ دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے جینا چھوڑ دیں اور دنیا کیا سوچے گی اس کی پروا نہ کریں بلکہ اپنی پسند سے زندگی گزاریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں اور اگر آپ نے اپنی پسند سے زندگی نہ گزاری تو بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں