آن لائن منگائے گئے دودھ کے ڈبے سے کیڑے نکل آئے

ممبئی: حالیہ دنوں میں فوڈ ڈیلیوری ایپلی کیشنز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم کوالٹی، دیر سے ڈیلیوری، غلط ڈیلیوری اور غلط جگہ پر ڈیلیوری جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں سامنے آیا ہے جس نے فوڈ آن لائن سروس انڈسٹری کے بارے میں تشویش کو جنم دیا ہے۔ ایکس پر صارف گجیندر یادو نے ایک تصویر شیئر کی جس میں آن لائن آرڈر کیے گئے کمپنی کے دودھ کے ڈبے میں زندہ کیڑے نکل آئے جبکہ دودھ بھی سڑ چکا تھا اور بدبودار تھا۔صارف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ کمپنی کی ویب سائٹ سے پروڈکٹس خریدنا بند کردیں۔ کیونکہ امول نے ہمیں اپنے اعلیٰ پروٹین والے دودھ کے ساتھ کیڑے بھی بھیجے ہیں۔تصاویر میں کیڑے کارٹن پر رینگتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ دوسری طرف تصویر میں اسے ملنے والا سڑا ہوا دودھ دکھایا گیا ہے جس میں سے بدبو آ رہی تھی۔ مسٹر گجیندر نے امول پر اس حوالے سے فوری کارروائی کرنے پر زور بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں