امریکی ٹی وی اسٹار ’فٹنس گرو‘ رچرڈ سمنز کا 76 برس میں انتقال

نیویارک: نامور امریکی ٹی وی اسٹار ’فٹنس گرو‘ رچرڈ سمنز 76 برس میں انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فٹنس گرو نے ایک روز قبل ہی اپنی 76 ویں سالگرہ منائی تھی اور دوسرے دن چل بسے۔رچرڈ سمنز اسی کی دہائی میں صحت اور فٹنس سے متعلق ٹی وی پروگرامات کرتے تھے اور ایکسرسائز ویڈیوز بناتے تھے۔ایک انٹرویو میں رچرڈ سمنز نے بتایا تھا کہ جب وہ آٹھ برس کے تھے تو ان کا وزن 200 پونڈ تھا اور انہوں نے وزن کم کرنے کیلئے بہت زیادہ مشقت کی تھی۔فٹنس گرو کے مطابق تین مہینے تک انہوں نے صرف پانی پی کر گزارا کی تھا جس سے وہ موت کے قریب پہنچ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں