اسرائیل کیساتھ جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کی خبریں، حماس کی تردید

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔اے ایف پی نے حماس کے عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسرائیل کی جانب سے ملٹری کمانڈر محمد الضیف پر ہونے والے حملے کے بعد جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہو رہی ہے۔اے ایف پی نے ایک اور حماس کمانڈر کے حوالے سے کہا کہ کمانڈر محمد الضیف بالکل ٹھیک ہیں اور وہ صیہونی فوج کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے ساتھ جنگجوؤں کو ہدایات بھی دے رہے ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہونے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق قطر میں مقیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثیوں کو اس حوالے سے بتا دیا ہے کہ فلسیطنی تنظیم اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث جنگ بندی مذاکرات سے فی الحال علیحدہ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں