امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئیں

لاس اینجلس: امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی 53 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئیں۔اداکارہ 2015 سے کینسر میں مبتلا تھیں اور کئی برس تک اس بیماری سے لڑنے کے بعد کینسر کے ساتھ اپنی جنگ ہار گئیں۔دوہرٹی نے چھاتی کے کینسر کا علاج کرایا لیکن 2017 میں وہ دوبارہ لوٹ آیا تھا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کی طرف سے میڈیا کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھے۔یاد رہے کہ شینن ڈوہرٹی نے اپنے شوبز کیریئر میں متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں