چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہ آنے کی خبروں کے بیچ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بڑا بیان جاری کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کی خبروں سے لاتعلقی اظہار کیا ہے۔نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلاکا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ البتہ بورڈ نے ابھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے، ایونٹ اگلے برس فروری اور مارچ میں شیڈول ہے۔پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی سمیت دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں