کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ ریلیز کے ساتھ ہی قانونی تنازع میں پھنس گئی

ممبئی: لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ ریلیز کے ساتھ قانونی تنازع میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مارشل آرٹس استاد آسن راجیندرن نے مادورائی ڈسٹرکٹ کورٹ میں فلم کیخلاف کاپی رائٹس کا کیس داخل کیا ہے۔مارشل آرٹس استاد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پہلی فلم کیلئے کمل ہاسن کو ٹریننگ دی تھی اور ان کی سکھائی تیکنیکس کو ’انڈین2‘ میں بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا ہے۔نئی فلم تامل سینما کی کلاسک اور بلاک بسٹر ’انڈین‘ کا سیکوئیل ہے اور اس میں اداکار اپنے کردار ’سیناپتی‘ کے ساتھ واپس آئیں ہیں۔فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ سدھارتھ، ایس سوریا، راکل پریت سنگھ، نیدومودی وینو، ویویکھ، بوبی شمہا اور پریا بھوانی شنکر شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلم کی ریلیز میں کرونا اور پھر شوٹنگ کے دوران چار افراد کی موت کی وجہ سے پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں