ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی

شدید گرمی کی لہر میں کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث مقامی آبادیوں کے انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، ماہرین موسمیات نے اس کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے اس ہفتے کے شروع میں خبردار کیا تھا کہ خطرناک حد تک زیادہ گرمی کے ساتھ ساتھ جنگل میں آتش زدگی کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ 14 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیل گئی ہے۔آگ کو آبادیوں کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینک کر آگ کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جب کہ شہریوں کو متعلقہ علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 جولائی کو کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ کو ہوا شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ملی ہے، جب کہ ملک کا بیش تر حصہ گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ جمعرات کو شروع ہونے والی آگ جمعہ کی رات تک 20 فی صد پر مشتمل جنگل کے 908 ایکڑ حصے کو جلا چکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں