ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ فائنل؛پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

ریاض: ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں شکست دے دی۔ سعودیہ کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے اے سی بی ایس ففٹین ریڈ مین ایشین سنوکر چیمپیئن شپ کے فیصلہ کن میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفر سے فتح پاکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کے حصے میں سلور میڈل آیا۔پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کے تین ایونٹس میں پانچ میڈلز جیتے جن میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں